ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی، یوپی اور بہار میں لو کا قہرجاری، درجہ حرارت40کے پار

دہلی، یوپی اور بہار میں لو کا قہرجاری، درجہ حرارت40کے پار

Thu, 15 Jun 2023 12:28:00    S.O. News Service

نئی دہلی، 15/جون (ایس او نیوز/ایجنسی) دہلی، سمیت اتر پردیش، بہار، اتراکھنڈ، راجستھان، ہریانہ، پنجاب اور آس پاس کے علاقوں سمیت پورے شمالی ہندوستان میں شدید گرمی کا اثر ہے- کئی مقامات پر درجہ حرارت40ڈگری یا اس سے بھی تجاوز کر گیا ہے- کئی ریاستوں میں دوپہر کے وقت لو اور گرم ہواؤں کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں - وہیں پورے موسم گرما کا سب سے بڑا قہر اب دیکھنے کو مل رہا ہے- دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت41/ اور کم از کم 28ڈگری سیلسیس رہنے کا اندازہ ہے-

اسی طرح اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤمیں پارہ43 ڈگری سیلسیس تک جب کہ بہار کی راجدھانی پٹنہ میں یہ44ڈگری سیلسیس تک رہنے کا امکان ہے- تاہم گرمی سے پریشان لوگوں کیلئے راحت کی خبر ہے کہ رواں ہفتے موسم بدل رہا ہے-ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جمعرات سے ہی دہلی میں گرمی سے کچھ راحت ملنی شروع ہوجائے گی اور جمعہ، سنیچر کو پارہ37ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے- اس کے بعد اتوار کو ہلکی بارش ہونے کے اشارے ہیں، جس کے باعث پارہ32ڈگری تک گر جائے گا-محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کے بعد سے اترپردیش میں چلچلاتی گرمی سے راحت ملے گی اور لکھنؤ سمیت دیگر شہروں کے درجہ حرارت میں معمولی کمی دیکھنے کو ملے گی- چنڈی گڑھ میں بھی اتوار کو درجہ حرارت34ڈگری تک ریکارڈ ہوگا- تاہم اس ہفتے بہار میں شدید گرمی اور لو چلنے کے آثار ہیں -وہیں اگر پچھلے سالوں کے اعداد و شمار کو دیکھیں تو اس مرتبہ دہلی-این سی آر میں نسبتاً کم گرمی پڑی ہے- اس مرتبہ اپریل، مئی اور جون کے پہلے ہفتے میں بارش اور ہلکی بارش کی وجہ سے درجہ حرارت صرف43ڈگری تک پہنچ پایا، جب کہ گزشتہ سال یہ44ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا-


Share: